ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر میں حکومت بنانے کا معاملہ: آج یوم آئین پر اپوزیشن پارٹیوں کااحتجاج

مہاراشٹر میں حکومت بنانے کا معاملہ: آج یوم آئین پر اپوزیشن پارٹیوں کااحتجاج

Mon, 25 Nov 2019 23:09:46    S.O. News Service

نئی دہلی،25نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت بننے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر اور اندر ہنگامہ جاری ہے۔آج بھی لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن نے جمہوریت کے قتل کا الزام لگاتے ہوئے زبردست ہنگامہ کیا۔لوک سبھا میں سوال کے دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ، مہاراشٹر میں جمہوریت کا قتل ہوا ہے۔پیر کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شروع ہوا ہنگامہ کل بھی جاری رہے گا۔منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں یوم آئین کی تقریب کا اہتمام ہونا ہے۔اس تقریب سے پہلے کانگریس کی قیادت میں مکمل اپوزیشن مشترکہ مخالفت کرے گا۔اپوزیشن جماعتوں میں مہاراشٹر میں حکومت بننے کو جمہوریت کا قتل قرار دیا ہے۔اسی مسئلے پر ’آئین بچاؤ‘ کے نعرے کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں آئین ساز بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی کے نیچے تمام اپوزیشن پارٹی اپنا احتجاج کریں گی،صبح 10 بجے سے قریب آدھے گھنٹے احتجاج کرنے کے بعد تمام پارٹیاں سینٹرل ہال میں ہونے والے یوم آئین تقریب میں شرکت کریں گی۔مودی حکومت نے ہر سال 26 نومبر کو آئین دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سال بھی منگل کویوم آئین کو اقرار دئے جانے کے 70 سال پورے ہونے کے موقع پر پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں یوم آئین تقریب منائی جائے گی۔تقریب میں صدر رام ناتھ کووند مہمان خصوصی ہوں گے اور وہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ارکان سے خطاب کریں گے۔تقریب میں نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے علاوہ دونوں ایوانوں کے رکن موجود رہیں گے۔آئین کے دن کے پیش نظر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں دوپہر 2 بجے تک کوئی کام کاج نہیں ہو گا۔
 


Share: